سعودی عرب جانیوالے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔
نئی ہدایات پر عمل16جون سے شروع ہوگا۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
غیرملکی مسافر سعودی عرب آمد سے قبل حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے۔
ایئرلائنزویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر درج کرنالازمی یقینی بنائیں۔
ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائے
موبائل فون پر تصدیقی پیغام اور رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان، بنگلا دیش اور بھارت پر تاحال سعودی سفری پابندیاں عائد ہیں۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، امریکا، پرتگال اور آئرلینڈ کو سفری اجازت دی ہے۔ فرانس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور جاپان کے شہریوں کو بھی آنے کی اجازت ہے۔
سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔
سب کے لیے قرنطینہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس