برسلز
نیٹو کا سربراہ اجلاس آج نیٹو ہیڈکوارٹر برسلز میں ہو گا۔
جس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ترک صدر طیب اردگان نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ چکے ہیں۔
نیٹو سمٹ 2021 کے اجلاس میں اتحاد کے مستقبل کے بارے میں “نیٹو 2030 انیشیٹیوو” کو اپنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال ہو گا۔
نیٹو اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں الائنس کے باہمی اتحاد کو مزید وسعت دینے کا طریقہ، سیکورٹی کے لیے اپنے نقطہ نظر کو وسیع کرنے
قواعد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے اور نیٹو کو آج اور آنے والے کل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے جیسے موضوعات بھی زیر غور آئیں گے۔
نیٹو سمٹ میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل ، دہشت گردی، سائبر حملوں اور دیگر ‘خلل ڈالنے’ والی ٹیکنالوجی، چین کا عروج اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیٹو ممالک کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ
کے تعلق سے وہ اپنی ایک مضبوط اور مستحکم پالیسی وضع کریں۔
دوسری جانب اس سمٹ سے قبل نیٹو نے اپنے تمام اتحادی ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے نتائج کا بھی اعلان کیا ہے
جس کے مطابق 83 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ نارتھ امریکہ اور یورپ کے درمیان شراکت ان کی سیکورٹی کے لیے ضروری ہے جبکہ 55 فیصد نے خیال ظاہر کیا کہ
اس تعاون میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔
سروے میں 86 فیصد نے نیٹو کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو نیٹو کا ممبر رہنا چاہیے۔
منگل 15 جون کو امریکی صدر یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں وہ واشنگٹن اور 27 رکنی یورپی یونین بلاک
مابین تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس