دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب نے حج کیلئے 3 پیکجز کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے تین حج پیکجز کا اعلان کر دیا۔

جدہ

سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے تین حج پیکجز کا اعلان کر دیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال صحت وضوابط او

ر کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 حج ‏پیکجز کی منظوری دی ہے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے حج پیکجز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پہلا حج پیکج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس (پاکستانی ساڑے 5 لاکھ سے زائد) رکھا گیا ہے۔

دوسرا حج پیکج گیسٹ اسپیشل کے نام سے ہے جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس (پاکستانی 6 لاکھ سے زائد) رکھا گیا ہے

جبکہ تیسرا حج پیکج گیسٹ ‏اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس (پاکستانی 6 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس میں ٹیکسز اور قربانی کی رقم شامل نہیں کی گئی ہے جو عازمین کو الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں ‏گی۔

سعودی حکومت نے حج کی اجازت صرف ان افراد کو دی ہے

جن کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو اور بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حج کے لیے آنے والے عازمین کی تندرست ہونے چاہئیں اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہوں جبکہ عازمین کے لیے کورونا ویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایسے افراد بھی حج کی رجسٹریشن کے حقدار ہوں گے جنہوں نے گزشتہ 5 سالوں میں حج ادا نہ کیا ہوا۔

حج کے لیے خواتین کو بغیر محرم کے لیے بھی رجسٹریشن کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے

خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں ‏کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔

حج سے متعلق ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 13 جون سے ہوگیا ہے اور ‏رجسٹریشن کا یہ عمل 23 جون کو رات 10 بجے تک جاری رہے گا

جبکہ رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25 جون سے کیا جائے گا جس میں عازمین کی فائنل لسٹ تیار کی جائے گی۔

حج کے لیے ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی

جنہوں نے اس سے قبل حج ادا نہ کیا ہو۔

کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 60 ہزار عازمین، حج ادا کریں گے جس کا آغاز جولائی کے درمیان میں شروع کر دیا جائے گا۔

About The Author