دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دینے والا الارم ایجاد

عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے الارم ایجاد کر لیا گیا جو وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

لندن: عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے الارم ایجاد کر لیا گیا جو وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسا الارم ایجاد کر لیا ہے جو وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

الارم کو کمرے کی چھت پر نصب کیا جائے گا اور وہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کر دے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہے ابھی اس حوالے سے تفصیلی غور کرنا باقی ہے۔

مذکورہ الارم طیاروں، کلاس رومز اور گھروں میں نصب کیا جا سکے گا جو کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر دے گا۔

About The Author