دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں

ملتان سلطانز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس لے کر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

انہوں نے یہ اعزاز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں حاصل کیا

یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین میچوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

About The Author