دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تنخواہ نہ بتانے پر داماد کو کمرے میں بند کر دیا

کینیڈا میں اپنی تنخواہ نہ بتانے پر ساس اور سسر نے داماد کو کمرے میں بند کر دیا

اوتاوا

کینیڈا میں اپنی تنخواہ نہ بتانے پر ساس اور سسر نے داماد کو کمرے میں بند کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہری 28 سالہ نوجوان نے نے انکشاف کیا کہ ساس، سسر نے تنخواہ پوچھی اور نہ بتانے پر انہوں نے موبائل فون چھین کر کمرے میں بند کر دیا تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ میری منگیتر کے والد سونے کے کاریگر ہیں اور انہوں نے فون کر کے اپنے گھر بلایا تھا اور جب میں ان کے گھر پہنچا تو انہوں نے ملازمت سے متعلق پوچھ گچھ شروع کر دی۔

کینیڈین نوجوان نے کہا کہ میرے نئی ملازمت تھی اور ساس سسر تفصیلات جاننے پر بضد تھے۔ انہوں نے تنخواہ بتانے کا سوال کیا تو میں نے جواب دینے سے انکار دیا تھا.

نوجوان نے کہا کہ میں نے اپنی ساس سسر کو یقین دلایا کہ آپ کی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہو گا اور اسے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی۔ گھر کے تمام اخراجات میں پورے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے سسر میں مجھے چابیاں اور موبائل فون رکھنے کا کہا اور جب وہ میرے جوابات سے مطمئن نہ ہو سکے تو میرا موبائل اور چابیاں لے کر کمرے سے باہر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے سسر کی اس حرکت پر شدید غصہ آیا اور میں نے اپنے غصے کا اظہار بھی کیا جس کے بعد کمرے کا دروازہ کھولا گیا اور مجھے جانے کی اجازت دی گئی۔

About The Author