دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیرخزانہ شوکت ترین نے سال 2021-22کا بجٹ پیش کردیا

وزیرخزانہ شوکت ترین نے سال 2021-22کا بجٹ پیش کردیا

وزیرخزانہ کی تقریرکےدوران اپوزیشن کاشورشرابہ
کشتی کوطوفان سےنکال کرساحل پرلےآئےہیں،وزیرخزانہ
بہت زیادہ قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ ہونےکےقریب تھے،شوکت ترین

بجٹ خسارہ تاریخ کی بلندترین سطح 20ارب ڈالرپرتھا،وزیرخزانہ
معیشت کومضبوط بنیادفراہم کردی گئی ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین

بجٹ خسارےکی وجہ سےعدم توازن کاسامناتھا،وزیرخزانہ
ہمیں خراب معیشت ورثےمیں ملی،وزیرخزانہ
ہمارےاوپربھاری گردشی قرضوں کابوجھ تھا،وزیرخزانہ

بجٹ کاحجم 8ہزار487ارب روپےہوگا،وزیرخزانہ شوکت ترین
ماضی میں بلاسوچےسمجھےقرضےلیےگئے،وزیرخزانہ
ماضی میں لیےگئےقرضوں کی ادائیگی ہمیں کرناپڑی ورنہ دیوالیہ ہوجاتے،وزیرخزانہ

سب سےبڑاچیلنج دیوالیہ ہونےسےبچناتھا،وزیرخزانہ
کوروناوباکی وجہ سےمعیشت کومستحکم کرنےمیں وقت لگا،وزیرخزانہ
مشکل فیصلےکیےبغیراس صورتحال سےنکلناممکن نہیں تھا،شوکت ترین

اخراجات میں کمی اورکفایت شعاری مہم پرعمل پیرارہے،شوکت ترین
استحکام سےمعاشی نموکی طرف گامزن ہوئے،شوکت ترین

ہم معیشت کوترقی کی راہ پرگامزن ہوئے،وزیرخزانہ شوکت ترین
کووناوباکی دواضافی لہروں کاسامناکرناپڑا،وزیرخزانہ شوکت ترین

زراعت کےشعبےمیں تاریخی کامیابی حاصل کی،وزیرخزانہ
حکومت میں آئےتوزرعی شعبےمیں ٹڈی دل حملےکاسامناکیا،شوکت ترین

گزشتہ مالی سال زراعت کےشعبےمیں ترقی کی شرح منفی میں تھی،شوکت ترین
رواں سال زراعت کےشعبےنے 9فیصدترقی کی،وزیرخزانہ

صحت کےشعبےمیں خاطرخواہ اقدامات کیے،شوکت ترین
کم آمدنی والےطبقےکواحساس پروگرام کےذریعےامدادفراہم کی گئی،شوکت ترین

40ملین افرادکواحساس کےذریعےنقدامدادی رقوم دی گئی،وزیرخزانہ
ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا،وزیرخزانہ شوکت ترین

ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کاوزیراعظم پراعتمادکااظہارہے،وزیرخزانہ

لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہواہے،وزیرخزانہ شوکت ترین
ٹیکس وصولیوں میں18فیصداضافہ ہواہے،شوکت ترین

ٹیکسوں کی وصولی 4ہزارارب روپےکی نفسیاتی حدعبورکرچکی ہے،شوکت ترین
برآمدات ماضی کےمقابلےمیں بہت زیادہ ہے،شوکت ترین

برآمدات میں14فیصداضافہ ہوا،وزیرخزانہ شوکت ترین
ادائیگیوں کےتوازن میں استحکام پیداکیا،شوکت ترین

غذائی اجناس درآمدکرنےکی وجہ 2019میں کم پیداوارتھی،وزیرخزانہ
زرمبادلہ کےذخائر16ارب ڈالرہوگئےہیں،وزیرخزانہ

زرمبادلہ کےذخائر3ماہ کی درآمدات کیلئےکافی ہیں،وزیرخزانہ
کرنٹ اکاوَنٹ خسارے پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین

اسٹیٹ بینک سےبےتحاشاقرضےلیکرریت کاگھرتعمیرکرنامہنگاپڑا،وزیرخزانہ
ہمیں اپنےملک کوغذائی ضروریات کےقابل بناناپڑےگا،وزیرخزانہ

کولڈاسٹوریج اورکھیتوں سےمارکیٹ تک روڈتعمیرکرنےکی ضرورت ہے،وزیرخزانہ
معاشی ترقی کاہدف 4اعشاریہ8فیصدرکھاہے،وزیرخزانہ شوکت ترین

معاشی ترقی کاہدف4اعشاریہ8فیصدسےبھی زیادہ رہنےکی توقع ہے،شوکت ترین
معاشی ترقی کےثمرات غریب عوام تک پہنچیں گے،شوکت ترین

6ملین گھرانوں کو5لاکھ تک قرضےدینگے،وزیرخزانہ شوکت ترین
غریبوں کوگھربنانےکیلئے20لاکھ روپےتک قرضےفراہم کرینگے،وزیرخزانہ

عمران خان ریاست مدینہ کاوعدہ پوراکرینگے،شوکت ترین
آبادی کا65فیصدحصہ 30سال سےکم عمرافرادپرمشتمل ہے،شوکت ترین

نوجوانوں کےروزگارکیلئےخصوصی اقدامات کیےجائیں گے،وزیرخزانہ
آئی ایم ایف پروگرام سےبچنےکیلئےاقدامات کرینگے،وزیرخزانہ

روزگارکےمواقع پیداکرنےکیلئےصنعتی شعبےکوخصوصی مراعات دینگے،وزیرخزانہ
ایک کروڑمکانات کی تعمیرکیلئےخصوصی قرضےفراہم کرینگے،وزیرخزانہ

نیاپاکستان ہاوَسنگ پراجیکٹ کیلئےٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینگے،وزیرخزانہ
پاکستان میں پہلی بارمورگیج فنانسنگ شروع کی گئی ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین

ڈالر155روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین
کسانوں کو3100ارب روپےکی آمدن ہوئی،شوکت ترین

پچھلےسال کسانوں کی آمدن2300ارب روپےتھی،شوکت ترین
ایک سال میں فی کس آمدنی میں15فیصد اضافہ ہوا،وزیرخزانہ
احساس پروگرام کیلئے260ارب روپےرکھنےکی تجویزہے،وزیرخزانہ

ہمیں مہنگائی کےدباوَکاسامناہےجس پرقابوپانےکی کوشش کررہےہیں،وزیرخزانہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں180فیصداضافہ ہوا،شوکت ترین

پبلک سیکٹرپروگرام ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا،وزیرخزانہ شوکت ترین
ترقیاتی بجٹ کو630ارب سےبڑھاکر900ارب روپےکررہےہیں،وزیرخزانہ

ترقیاتی بجٹ میں تقریباً40فیصدسےزیادہ کااضافہ کیاگیا،وزیرخزانہ
اگلےسال خوراک وادویات کی دستیابی یقینی بنائیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین

اگلےمالی سال زرعی شعبےکیلئے12ارب روپےمختص کررہےہیں،وزیرخزانہ
چاول ،گندم،کپاس اوردالوں کی پیداوارمیں اضافےکیلئے2ارب روپےمختص،وزیرخزانہ

ٹڈی دل ایمرجنسی اورفوڈسیکیورٹی منصوبوں کیلئے1ارب رکھ رہےہیں،وزیرخزانہ
زیتون کی کاشت بڑھانےکیلئے1ارب مختص،آبی گزرگاہوں کی مرمت کیلئے3ارب مختص

داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کےپہلےمرحلےکیلئے57ارب ،دیامربھاشاکیلئے23ارب مختص
نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کیلئے14ارب روپےرکھےگئےہیں،وزیرخزانہ

سی پیک میں13ارب ڈالرکے17بڑےمنصوبےمکمل کرلیےگئےہیں،وزیرخزانہ
سی پیک کےتحت 21ارب ڈالرمالیت کےمزید21منصوبوں پرکام جاری ہے،وزیرخزانہ

اسلام آبادویسٹ اورلاہورنارتھ ٹرانسمیشن لائن کیلئےساڑھے7ارب مختص،وزیرخزانہ
داسوسے2160میگاواٹ بجلی پیداکرنےکیلئےساڑھے8ارب مختص کیےگئےہیں،وزیرخزانہ

سُکی کناری کہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کیلئےساڑھے5ارب مختص کیےگئےہیں،وزیرخزانہ
حیدرآبادسکھرٹرانسمیشن لائن کیلئے12ارب مختص کیےگئےہیں،وزیرخزانہ

جامشورومیں کوئلےکی مدد سے1200میگاواٹ بجلی پیداکرنےکیلئے22ارب مختص
کراچی میں کےون اورٹواورتربیلافائیومنصوبےکیلئےساڑھے16ارب مختص

کیےہیں،وزیرخزانہ
جنوبی بلوچستان کےترقیاتی پروگرام کیلئے20ارب رکھےجارہےہیں،وزیرخزانہ
جنوبی بلوچستان کاترقیاتی پروگرام 601ارب روپےکی لاگت سےمکمل ہوگا،وزیرخزانہ

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان 739ارب روپےکےحجم پرمبنی ہے،وزیرخزانہ
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئےوفاقی حکومت98ارب روپےدی گی،وزیرخزانہ

کراچی ٹرانسفارمیشن کیلئےسپریم کورٹ فنڈکے125ارب بھی شامل ہوں گے،وزیرخزانہ
سرکاری اورنجی شعبےکےاشتراک سے509ارب روپےخرچ ہو نگے،وزیرخزانہ

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں ماس ٹرانزٹ، دریاوَں اورنالوں اورسڑکوں کی تعمیرشامل ہے،وزیرخزانہ

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں واٹرسپلائی کی سہولت فراہم کرنےپرتوجہ دی گئی،وزیرخزانہ
گلگت بلتستان ترقیاتی پروگرام 162ارب روپےکے29منصوبوں پرمشتمل ہے،وزیرخزانہ

نئےبجٹ میں گلگت بلتستان ترقیاتی پروگرام کیلئے40ارب روپےمختص کیےجارہےہیں،وزیرخزانہ
خیبرپختونخواکےضم شدہ اضلاع کیلئے54ارب مختص کیےہیں،شوکت ترین
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کےپاس2ہزارارب مالیت کے 50منصوبےہیں،ترین

سیالکوٹ تاکھاریاں اورسکھرتاحیدرآبادموٹروےپر233ارب بجٹ کےساتھ کام جاری ہے،ترین
710ارب روپےکےمزید6پراجیکٹس پرسال2021-22میں کام شروع ہوگا،

وزیرخزانہ
حکومت پبلک پرائیویٹ منصوبوں کی تکمیل کیلئے61ارب روپےاداکرےگی،وزیرخزانہ
صحت کیلئے30ارب ہائیرایجوکیشن کیلئے44ارب مختص کیےہیں،

وزیرخزانہ
ترقیاتی تسلسل کےحصول کیلئے68ارب رکھےگئےہیں،وزیرخزانہ
ماحولیات کیلئے16ارب روپےرکھےگئےہیں،وزیرخزانہ

گراس ریونیوکاتخمینہ 7ہزار909ارب روپےہے،وزیرخزانہ شوکت ترین
2020-21کیلئےنظرثانی شدہ تخمینہ جات 6ہزار395ارب ہیں،شوکت ترین
ایف بی آرکےمحاصل میں24فیصداضافےکےساتھ5ہزار829ارب کااضافہ متوقع ہے

نان ٹیکس ریونیو 22فیصدتک بڑھنےکی توقع ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین
وفاقی ٹیکسوں میں صوبوں کاحصہ3ہزار411ارب روپےہے،شوکت ترین
گزشتہ سال وفاقی ٹیکسوں میں صوبوں کاحصہ 2704ارب روپےتھا،شوکت ترین

تنخواہ دارطبقےپرکوئی نیاٹیکس نہیں لگایاجائےگا،شوکت ترین
گزشتہ سال کےمقابلےمیں صوبوں کو25فیصداضافی رقم فراہم کی جائےگی،ترین

صوبوں کاحصہ دینےکےبعدوفاقی محاصل کاتخمینہ 4ہزار497ارب روپےہے،شوکت ترین
گزشتہ سال وفاقی محاصل3691ارب روپےتھےاس میں 22فیصداضافہ ہوا،شوکت ترین
وفاقی اخراجات 8ہزار487ارب روپےرہیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین

گزشتہ سال وفاقی اخراجات7ہزار341ارب روپےتھے،وزیرخزانہ شوکت ترین
نئےبجٹ میں وفاقی اخراجات میں 15فیصداضافہ ظاہرہورہاہے،شوکت ترین

حکومت کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھےگی،شوکت ترین
اخراجات کاتخمینہ 6ہزار561ارب سےبڑھ کر7ہزار530ارب رہنےکی توقع ہے،شوکت ترین
سبسڈیزکاتخمینہ 682ارب روپےلگایاگیاہے،شوکت ترین

احساس پروگرام کےتحت غربت کےخاتمے کیلئے260ارب رکھےہیں،شوکت ترین
نئےبجٹ میں ایک ارب 10کروڑڈالرکوروناویکسین کی درآمدپرخرچ ہوں گے،شوکت ترین
جون 2022تک 10کروڑلوگوں کی ویکسی نیشن کاہدف ہے،شوکت ترین

آزادکشمیرکابجٹ 54ارب سےبڑھاکر60ارب کردیاگیا،شوکت ترین
گلگت بلتستان کابجٹ32ار ب سےبڑھاکر47ارب کرنےکی تجویزہے،شوکت ترین
سندھ کو19روب روپےکی خصوصی گرانٹ دیں گے،شوکت ترین

بلوچستان کواین ایف سی رقم کےعلاوہ10ارب فراہم کیےجائیں گے،وزیرخزانہ
2022میں نئی مردم شماری کیلئےوفاق 22ارب روپےاپناحصہ دےگا،وزیرخزانہ
بلدیاتی انتخابات کیلئے5ارب روپےرقم رکھی گئی ہے،وزیرخزانہ

کوروناایمرجنسی فنڈکیلئے100ارب روپےرکھےگئےہیں،وزیرخزانہ شوکت ترین
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصدایڈہاک الاوَنس کااعلان
یکم جولائی سےپنشن میں بھی10فیصداضافےکااعلان

گریڈایک سے5تک ملازمین کاالاوَنس450روپےسےبڑھاکر900روپےکردیاگیا
حکومت کاکم سےکم اجرت20ہزارروپےکرنےکااعلان
حکومت کاکیپیٹل گین ٹیکس15فیصدسےکم کرکے12.5فیصد کرنے کا اعلان

بلاضمانت قرضوں کی فراہمی کیلئے12ارب رکھ رہےہیں،وزیرخزانہ
کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے10ارب روپےرکھےگئےہیں،وزیرخزانہ
اینٹی ریپ فنڈکیلئے10کروڑروپےرکھےگئےہیں،وزیرخزانہ شوکت ترین

پی آئی اےکیلئے20ارب اوراسٹیل مل کیلئے16ارب رکھےگئےہیں،شوکت ترین
مقامی تیارکردہ چھوٹی اورالیکٹرک گاڑیاں سستی
کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈزسےخریداری پرچارجزمیں کمی

رجسٹرڈدکانداروں سےخریداری کرنےوالوں کو25کروڑماہانہ کےانعامات
آن لائن خریداری اب مہنگی ہوگی
بینکوں سےرقم بھجوانےپرودہولڈنگ ٹیکس ختم،وزیرخزانہ شوکت ترین

مقامی طورپرتیارہونےوالی850سی سی گاڑیوں پرفیڈرل ڈیوٹی پرچھوٹ
سیلزٹیکس بھی17فیصدسےکم کرکےساڑھے12فیصدکردیاگیا
خوردنی تیل،گھی اورفولادسستاہوگا،حکومت نےفیڈرایکسائزڈیوٹی ختم کردی

آم،کینواورسیب سمیت پھلوں کی جوس سستےہونگے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنےکااعلان
موبائل فون کالز،انٹرنیٹ ڈیٹااورایس ایم ایس مہنگے،ڈیوٹی بڑھادی گئی
بینکوں سےرقم بھجوانےپرودہولڈنگ ٹیکس ختم

اسٹاک مارکیٹ میں وِدہولڈنگ ٹیکس ختم،کیپیٹل گین ٹیکس میں کمی

About The Author