دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یوروکپ 2020 فٹبال آج سے شروع ہوگا

افتتاحی میچ اٹلی اور ترکی کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 جولائی کو لندن میں ہوگا

یوروکپ 2020 فٹبال آج سے شروع ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والے یورو کپ کو یورپ کے 11 ممالک میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وبا کے خطرے کے پیش نظر شائقین کی تعداد بھی کم کی گئی۔

گیارہ جون سے 11 جولائی تک ہونے والے ایونٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ اٹلی اور ترکی کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 جولائی کو لندن میں ہوگا

About The Author