دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپان میں موٹے افراد کرائے پر دستیاب

جاپان میں مختلف لوگوں کو کرائے پر لیے جانے کا رجحان ہے

اب بڑے سائز کے ماڈلز آن لائن دستیاب ہوں گے، جاپان میں منفرد آن لائن سروس کا آغازکیا گیا ہے،

جہاں سے موٹے اور بھاری بھرکم افراد کو 18 ڈالر فی گھنٹے پر کرائے پر لیا جاسکے گا۔

جاپان میں مختلف لوگوں کو کرائے پر لیے جانے کا رجحان ہے،

جس میں دوست اور درمیانی عمر کے افراد کو کمپنی دینے والت افراد کی فہرست شامل ہے۔ لیکن اب اس فہرست میں ایک اور آپشن کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

ڈیبوکاری نامی اس سروس کو ’’مسٹر بلس‘‘ نے شروع کیا ہے جو اس سے پہلے موٹے لوگوں کےلیے ’’کیوزیلا‘‘ کے نام سے فیشن برانڈ بھی لانچ کرچکے ہیں۔

مسٹر بلس نے 2017 میں موٹے افراد کےلیے ٹیلنٹ ایجنسی بھی شروع کی تھی جس میں اب تک 45 افراد شامل ہو چکے ہیں۔

مگر اس منفرد آن لائن سروس کا حصہ بننے کے لیے جاپانی شہری ہونے کے ساتھ کم از کم 100 کلوگرام وزنی ہونا بھی شرط ہے۔

جو لوگ بھی ڈیبوکاری سروس میں کام کریں گے، معاوضے کی پوری رقم ان ہی کو ملے گی جبکہ کمپنی صرف کلائنٹ سے فیس وصول کرے گی۔

About The Author