دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کینیڈامیں پاکستانی فیملی کوکچلنےوالےدہشتگردکا ٹرائل شروع

قاتل کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو کچلنے والے دہشت گرد کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔20 قاتل کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا، اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔

دہشت گرد پر پر قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی کارروائی کی نشرو اشاعت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دوسری جانب شہید پاکستانی افراد کی نمازِ جنازہ ہفتے کو اونٹاریو میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی۔

رواں ہفتے ایک ٹرک ڈرائیور نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند دیا تھا۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقع میں 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ مذہبی نفرت پر مبنی ہے، حملہ آور نے جان بوجھ کر پاکستانی خاندان کو نشانہ بنایا۔خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا تھا۔

کینیڈا میں اس سے پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف دہشتگرادنہ کارروائی ہو چکی ہے، 2017 میں کیوبک میں دہشتگرد نے مسجد کے 6 ارکان کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

About The Author