نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔۔
ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 169 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔
انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 273 رنز درکار تھے اور صرف 70 اوورز باقی تھے۔
انگلینڈ ٹیم نے میچ کو ڈرا کی طرف لے جانے کی کوشش کی جس میں انگلش ٹیم کامیاب ہوئی۔
انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے جس کے نتیجے میں میچ ڈرا ہو گیا۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے۔
ڈیون کونوے نے ڈبل سنچری اسکور کی۔
جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 275 رنز اسکور کرسکی تھی۔۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس