دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان سے فوجیوں کے ساتھ شراب بھی واپس جائے گی

انھیں شراب کی واپس منتقلی کے لیے سویلین ٹھیکیداربھی مل گیا ہے۔

نیٹو افواج نیٹو افواج افغانستان سے مکمل انخلا کی تیاری کر رہی ہیں۔

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے مزید ساڑھے 22 ہزار لیٹر بیئر اپنے ملک واپس منتقل کرے گا۔ انھیں شراب کی واپس منتقلی کے لیے سویلین ٹھیکیداربھی مل گیا ہے۔

جرمن اخبار کے مطابق جرمن سپاہیوں کے پاس افغانستان میں اپنے اڈوں پر

بے پناہ اضافی شراب موجود ہے۔ جرمن سپاہیوں کو عام طور پر دن میں دو کین بیئر پینے یا اتنی ہی مقدار میں کوئی اور شراب پینے کی اجازت ہوتی ہے۔

 شمالی افغانستان میں مزار شریف کے قریب کیمپ مرمل میں 60 ہزار سے زیادہ بیئر کے کین، وائن اور شیمپین کی بوتلیں موجود ہیں۔

جرمن وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سویلین ٹھیکیدار آخری جرمن دستے کے ملک سے انخلا سے پہلے ہی شراب جرمن واپس منتقل کر دے گا۔

انخلا سے قبل افغانستان میں بڑھتی پرتشدد کارروائیوں کے باعث کمانڈرز نے اپنے سپاہیوں کے بیئر پینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

افغانستان میں مقامی افراد مذہبی اور ثقافتی وجوہات کی بنا پر شراب فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

افغانستان میں اب بھی 1100 سے زیادہ جرمن فوجی موجود ہیں۔ جبکہ جنگ کی ابتدا سے لے کر اب تک 59 جرمن فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اپریل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان سے 11 ستمبر 2021 تک اپنی تمام افواج نکال لیں گے، جس کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔

About The Author