دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی، 4 افراد جاں بحق

کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں یہ خوفناک سانحہ پیش آیا

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائی میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلمان خاندان کو ٹرک سے روند دیا۔

کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں یہ خوفناک سانحہ پیش آیا

جہاں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

واقع میں 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

مرنے والوں میں 46 سالہ آدمی کے ساتھ 74 ماں، 44 سالہ بیوی اور 15 سال کی بیٹی شامل ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ مذہبی نفرت پر مبنی ہے، حملہ آور نے جان بوجھ کر پاکستانی خاندان کو نشانہ بنایا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے،

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About The Author