ملتان
حکومت پنجاب کی ہدایت پرنشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہال میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر چوبیس گھنٹے فعال رہے گا،شہری کسی بھی وقت سنٹر وزٹ کرکے
ویکسی نیشن کرا سکیں گے۔دوسری طرف ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد بڑھا کر22 کردی گئی ہے
دیہی علاقوں کے عوام کی کورونا ویکسی نیشن کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلع کے8 رورل ہیلتھ سنٹرز میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دئے گئے
دیہی آبادی سے تعلق رکھنے والے افراد آج سے کورونا ویکسی نیشن کے لئے رورل ہیلتھ سنٹرز رابطہ کرسکیں گے،ویکسی نیشن سنٹر ایازآباد مڑل
مرداں پور،مخدوم رشید اور قادر راں، شیرشاہ، کوٹلی نجابت ،مٹوٹلی اور میراں ملہاں کے رورل ہیلتھ سنٹرز میں قائم کئے گئے ہیں۔ نشتر ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،ڈینٹل کالج،چلڈرن ہسپتال،واپڈا ہسپتال ،برن یونٹ
،،
قائد ایجوکیشنل اکیڈمی،ڈی ایچ ڈی سی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی سنٹرز فعال ہیں جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں دو دو کورونا ویکسی نیشن سنٹر کام کررہے ہیں۔
گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے باوجود سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن جاری رہی۔سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے بی زیڈ یونیورسٹی، واسا ہیڈ آفس،رضا ہال اور کمپری ہینسیو سکول میں خصوصی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
ملتان
وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سےچوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جب کہ پانچویں اور آٹھویں کے طلباکے امتحانات لیے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نےمنظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی ہے
،
پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔
ملتان
’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کارکردگی کے لحاظ سے میدان مار لیا ہے۔
پنجاب کی 8 ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں صفائی میں کارکردگی کے حوالے سے ملتان شہر پہلے نمبر پر رہا۔
ملتان سٹی کو ایک ہفتہ کے دوران شہریوں کی طرف سے724 شکایات موصول ہوئیں،652 کا ازالہ کیا گیا۔ 58 فیصد شکایت کرنے والوں کا
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب