لاہور: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور کے سابق انفارمیشن سیکرٹری علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ عمران سرکار اعداد و شمار کے سفید اور کالے جھوٹ کے ساتھ عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، خودکشیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ غریب، سفید پوش متوسط طبقہ، ملازمین، دیہاڑی دار مزدور اور ریٹائرڈ پنشنرز کی زندگیاں ناقابلِ بیان مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ گھروں پر چولھے ٹھنڈے، سکولوں پر تالے اور بے روزگاری کا سونامی منہ زور ہوچکا ہے۔ ہر حکومت بجٹ سے پہلے ہیرا پھیری، جعل سازی کے ہنر سے قوم اور عالمی مالیاتی اداروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ بڑھکیں مارتے ہیں لیکن آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے احکامات تسلیم کرکے بوجھ غریب عوام پر لاد دیتے ہیں۔ کرائے کے عالمی معاشی ظالمانہ نظام کے پرزی – نام نہاد ماہرین ، ملک کو دلدل سے نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد حکومتی اتحاد مزید انتشار کا شکار ہوگا۔ حکومت کی ناکامیاں عوام کے لیے عذاب بنیں گی۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار