دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیرون ملک روانگی، حکومت نے شہباز شریف کیخلاف اپیل واپس لے لی

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی اپیل واپس لینے پر سماعت نمٹا دی۔

مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ا

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی اپیل واپس لینے پر سماعت نمٹا دی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید اور لاہورہائی کورٹ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست داخل ہوئی۔ جمعہ کو عدالت میں چائے کا وقفہ نہیں ہوتا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے مؤکل اب بھی بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں ملزم کی نقل حرکت کو کیسے محدود کیا جا سکتا ہے؟ لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کا مؤقف سنا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائی کورٹ میں اٹارنی جنرل دفتر کو جواب جمع کرانے کا وقت نہیں دیا گیا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ اپیل میں عدالت پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔

عدالت وفاق کی اپیل کو دو ٹرمز پر نمٹا دے اور لاہور ہائیکورٹ کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ مثال نہ بنے۔

About The Author