نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔

اسلام آباد

وزیر اعظم وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان حملے میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

پہلے حملے میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 سے 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 سے 8 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعہ میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔

About The Author