دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں بڑی ریلی

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

واشنگٹن

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

واشنگٹن میں نکلنے والی بڑی احتجاجی ریلی میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ یہ ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی۔

مظاہرین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مظاہروں کا اہتمام امریکہ کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں بھی کیا جائے گا۔

About The Author