نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغانیوں کو برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ

باشندوں کو اہلخانہ سمیت برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

افغانستان میں برطانوی فوج اور حکومت کے لئے کام کرنے والے سینکڑوں مزید افغان باشندوں کو اہلخانہ سمیت برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ سکیم ،افغان ریلویکشن اینڈ اسسٹنس پالیسی 1 اپریل کو تشکیل دی گئی تھی۔

جن کو رہائش دی جائے گی ان میں زیادہ تر ترجمان ہوں گے اور توقع ہے کہ سب کے اہلخانہ سمیت کل تعداد3ہزار سے زیادہ ہوگی جبکہ اس سے قبل13 سو باشندوں کو رہائش دی گئی تھی۔

برطانیہ کے سکریٹری دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان لوگوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی فوجیں ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا جنہیں افغانستان سے منتقل کیا جا رہا ہے ان کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل سخت شرائط رکھی گئی تھیں اور زیادہ اہم کردار ادا کرنے والوں کو برطانیہ میں رہائش دی جاتی تھی۔

لیکن نئی حکومت کی پالیسی کے تحت، کسی بھی موجودہ یا سابقہ ​​ملازم جس کی جان کو خطرہ ہو برطانیہ کیا جائے گا۔

حکومت نے کہا کہ یہ اس حقیقت کی عکاسی کرنے کے لئے کیا گیا ہے کہ

افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور انھوں نے پچھلے 20 سالوں میں برطانیہ کی حکومت اور فوج کے لئے کام کرنے والے مقامی عملے کے لئے

ممکنہ خطرے کو تسلیم کیا ہے۔

ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فوجی دستوں کی واپسی شروع کرنے کے فیصلے کے بعد ، وزیر اعظم نے وزارت دفاع

ہوم آفس اور وزارت ہاؤسنگ ، کمیونٹیز اور بلدیاتی حکومت کے ساتھ درخواستوں پر تیزی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے افغان باشندے برطانیہ منتقل ہوں گے، لیکن حکومت نے3 ہزار سے زیادہ افراد کی آبادکاری کا اندازہ لگایا ہے۔

نئی اسکیم میں ماضی کی نسبت زیادہ لوگ درخواست دے سکیں گے

لیکن ہر وہ شخص جس نے انگریز کے لئے کام کیا اوہ درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا۔

کیوں کہ ماضی میں ایسے افراد کو ملازمت سے بے دخل بھی کیا گیا جنہوں نےسنگین غلطیاں کیں۔

About The Author