پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 117 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 1ہزار 919 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4اعشاریہ05 فیصد ہو گئی۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 59 ہزار 33 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار947 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
اب تک کورونا ویکسین کی کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 686 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 999 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 20 ہو گئیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر