دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے بڑھ گئی

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 35 لاکھ 37 ہزار 906 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ  22 ہزار 512 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

About The Author