دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عرفان محسود نے سپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

ریکارڈ کی تصدیق گینیزبک اف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زرئعے کردی ہے۔

پاکستان کے مارشل ارٹ کھلاڑی عرفان محسود نے سپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

سپین کے ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش آپس کئے تھے

جبکہ پاکستانی مارشل ارٹ کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا

ریکارڈ کی تصدیق گینیزبک اف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زرئعے کردی ہے۔

اس ریکارڈ کے ساتھ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں سب سے زیادہ 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں،

عرفان محسود نے اب تک انڈیا کے 13 گینیز ورلڈریکارڈ اپنے نام کیے ہیں

جبکہ امریکہ،برطانیہ، عراق، سپین، اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیا، کے بھی کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکا ہیں۔

About The Author