راولپنڈی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
جس میں انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے عزم اور کورونا کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دنیا سے
انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ
انسداد پولیو قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان میں جب کوئی ایک بھی بچہ پولیو سے متاثرنہیں ہوگا
تو اسے کامیابی کہیں گے
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے پولیوٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے
اداروں سمیت سب کی کوششیں کار فرما ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ