دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

دبئی:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردی رینکنگ کے مطابق بولنگ رینکنگ میں پاکستانی باؤلر محمد عامر ٹاپ 10 سے آؤٹ ہو گئے اور 11ویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کی بھی تنزلی ہو گئی اور وہ 12ویں نمبر کے باؤلر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلادیش کے مہدی حسن دوسرے اور مستفیض الرحمان نویں نمبر کے باؤلر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ب

ھارتی کھلاڑی روہت شرما تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں نمبر پر ہیں۔

About The Author