ملک بھرمیں کورونا سے مزید 75 افراد انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2726 نئے کیس سامنےآئے، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 34 فیصد رہی ۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 901 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار302 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 59ہزار 18مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 321 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار 109 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 61لاکھ 30 ہزار 509 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 37 ہزار73 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 899 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 59 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 966 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 27 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 9 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 779 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 751 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 823مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 273 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 535 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر