زوم اور گوگل میٹ کے بعد مائیکروسافٹ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ سروس اب لوگوں کے لیے مفت کر دی ہے۔
مفت سافٹ ویئر، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے بزنس ورژن سے ملتا جلتا ہے۔ جس میں آفس 365 کی سبسکرائپشن، ویڈیو کالز، گروپ چیٹس اور ٹولز بھی شامل ہیں۔
اس سروس میں صارفین کو چوبیس گھنٹوں تک تین سو افراد کے ساتھ ون آن ون مفت ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت گروپ کالز کا دورانیہ اور لوگوں کی تعداد کو کم کیا جائے گا یعنی ایک گھنٹے تک 100 افراد سے بات کی جاسکے گی۔
کمپنی نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا کہ ایسا کب تک ہوگا۔ مائیکروسافٹ ٹیمزمیں ٹوگیدرموڈ کو بھی استعمال کیا جا سکے گا جس میں ویڈیو کال کے دوران صارفین اپنابیک گراؤنڈ بھی شیئر کرسکیں گے۔
مائیکروسافٹ ٹیمز کو صرف کاروباری مراکز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے عام افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ ٹیمز کا مفت سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویب براؤزر پر دستیاب ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس بھی جاری کی گئی ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس