نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جڑواں بھائی کرونا سے ایک ساتھ ہی چل بسے

23 مارچ 1997 کو میرٹھ میں پیدا ہونے والے جڑواں بھائیوں نے ایک ساتھ سافٹ ویئر انجینیئرنگ کی اور 24 سال کی عمر میں ایک ساتھ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 23 مارچ 1997 کو پیدا ہونے والے جڑواں سافٹ ویئرانجینئر بھائی جوفریڈ ورگیز گریگری اور رالفریڈ جارج گریگری کرونا کی وباء کے باعث چل بسے ہیں۔

جڑواں بھائیوں کے والد گریگری ریمنڈ رافیل کا کہنا ہے کہ ’تین منٹ کے فرق سے پیدا ہونے والے دونوں بھائیوں نے اپنی مختصر زندگی میں سب کچھ مل کر کیا۔ دونوں نے کرونا کی وباء کا مقابلہ بھی ایک ساتھ کیا اور بالآخر اس جنگ میں لڑتے لڑتے ایک ساتھ ہی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔‘

About The Author