دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں سفری پابندیاں ختم

تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئی ہیں

سعودی عرب میں آج سے سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔

تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے پہلی پرواز رات ایک بجے کے بعد روانہ ہوئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔

ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔

اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے‘۔

سعودی محکمہ ہوابازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ  پرواز سے بہت پہلے ایئر پورٹ پہنچ جائیں۔  ایئرپورٹ صرف سفر کرنے والے ہی جا سکتے ہیں۔

غیر مسافروں کو ایئرپورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ معذور مسافروں کے ہمراہی مستثنی ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پابندیاں ختم ہونے کے ساتھ سعودی عرب سے لگ بھگ ایک لاکھ سعودی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک کا سفر کریں گے۔

ایئر پورٹس ویکسین لگوانے والوں کے کاونٹر الگ ہوں گے۔ سعودی عرب کے9 ایئر پورٹس سے ایک دن میں 385 پروازیں چلائے جانے کی توقع ہے۔

ان میں جدہ ایئرپورٹ سے 75 پروازیں، ریاض سے 225 اور دمام ایئرپورٹ سے 66 پروازیں روانہ ہوں گی۔

About The Author