نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طالبان نے ایک اور افغان ضلع پر قبضہ کرلیا

دارلحکومت کابل کے قریب حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی کے بعد میدان وردک صوبے کے اہم ضلع نرخ پرقبضہ کر لیا ہے

افغان طالبان نے دارلحکومت کابل کے قریب حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی کے بعد میدان وردک صوبے کے اہم ضلع نرخ پرقبضہ کر لیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق اریان نے کہا ہے سیکیورٹی فورسز ایک حکمت عملی کے تحت پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے نرخ ضلع کے مرکز، پولیس ہیڈ کوارٹر او انٹلیجنس کے دفتر کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بہت فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تاہم افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ لڑائی میں طالبان کو جانی نقصان پہنچایا ہے۔
میدان وردک کابل سے ملحقہ صوبہ ہے

اور نرخ ضلع کابل سے 70 کلومیٹر دور جبکہ صوبے کے مرکز میدان شہر سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔

دوسری جانب مشرقی صوبے خوست کے پولیس سربراہ داود امین کا کہنا ہے کہ

صوبے کے ایک سابق پولیس سربراہ محمد شاہین کو طالبان نے فائرنگ کے ایک واقعہ میں قتل کیا ہے۔ شاہین کے ساتھ ان کے 3 ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔

طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عید الفطر کے موقعہ پر تین دن کی جنگ بندی سے پہلے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

افغان حکومت نے طالبان کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان صدر نے بھی عید کے موقعہ پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

About The Author