دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فلسطین سے افغانستان تک مسلمانوں کے لیے مشکلات

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل فوج کے حملے اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مقبضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملے نے فلسطین اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبات کے اسکول کے باہر بم دھماکوں نے مسلمانوں کو غم میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

رمضان المبارک کی 27ویں شب دنیا کے 2 مختلف حصوں میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے ایک مشکل رات تھی۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل بم دھماکوں اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے نے فلسطین اور افغانستان کے مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے

مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب رمضان المبارک کی 27ویں شب کو عبادت میں مصروف مسلمانوں پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا۔ مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اول کی حیثیت سے قابل احترام مقامات میں سے ایک ہے۔

جمعے کو شروع ہونے والی جھڑپوں میں 200 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب سنیچر کے روز یعنی 27 رمضان المبارک کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے نزدیک یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اسکول کی طالبات سمیت 50 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو گئے تھے۔

افغان دارالحکومت میں قائم اسکول کے سامنے ایک منٹ کے اندر 3 خوفناک بم دھماکے ہوئے تھے۔

رائٹرز کے مطابق بم دھماکوں میں 40 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد دور دور تک اسکول کے بستے اور بچوں کے جوتے بکھرے نظر آئے۔ والدین بھی پریشانی کے عالم میں بستوں سے اپنے بچوں کی شناخت کرتے رہے۔

About The Author