دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب کا رواں سال حج کرانے کا اعلان

وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات  کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

سعودی عرب نے رواں سال حج کرانے کا اعلان کردیا ہے-وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات  کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا

زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے-

محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گےوزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ

سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں-

وزارت حج نے توجہ دلائی کہ اس سال حج کی سکیموں اور ضابطوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-

وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے کہا ہے کہ اس سال حج کرانے کے  لیے

تمام آپشنز زیر غور ہیں-ان میں  یہ بھی شامل ہے کہ

حج ان لوگوں کو کرایا جائے  جو مکمل طور پر صحت مند ہوں-

تمام صحت ادارے کورونا وائرس کی صورتحال کی مکمل نگرانی کے لیے تیار ہیںا

About The Author