دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں پاکستان کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکرونا ویکسینیشن سینٹر میں 12 رجسٹریشن کاونٹرز، 6 بلاکس اور 96 کیوبیکلز بناۓ گئے ہیں۔ماس ویکسینیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جاۓ گا عملہ تین شفٹ میں کام کرے گا۔ہر سفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

سندھ میں پاکستان کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے افتتاح کردیا۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کے موقع پر این سی او سی حکام، پارلیامانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، سیکریرٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان کے سب سے بڑے اس ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہاہے کہ ملک میں ویکسینیشن کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سینٹرز بھی بڑھائے جا رہے ہیں۔16 مئی سے تمام افراد کے لئے ویکسینیشن شروع کی جاۓ گی، اب 40 سال سے کم عمر کے افراد بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔

انہوں نے  کہا لوگوں کی طرف سے ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، جس سے کرونا پھلنے کا زیادہ امکان ہے۔ وفاق سے ملنے والی ویکسین کے علاوہ ہم نے وفاق سے بات کی ہے سندھ پیسے دینے کے لیے تیار ہے وفاق طے شدہ داموں پر ویکسین خرید کر کے دے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاہم چاہتے ہیں ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کر سکیں۔ ویکسین رجسٹریشن مرحلے میں مسائل کی صورت ویکسینیشن سینٹر آئیں، ہمارا عملہ آپ کی رجسٹریشن کر کے ویکسین لگا دے گا۔سندھ میں کوویکس، ایسٹرازیینیکا اور سائنو فارم اور کین سائنو ویکسین لگائی جائیں گی۔

وزیر صحت سندھ نے کہاکراچی میں ضلع ایسٹ میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں، عوام اس ویکسینیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں۔این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا دیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکرونا ویکسینیشن سینٹر میں 12 رجسٹریشن کاونٹرز، 6 بلاکس اور 96 کیوبیکلز بناۓ گئے ہیں۔ماس ویکسینیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جاۓ گا عملہ تین شفٹ میں کام کرے گا۔ہر سفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author