فہمیدہ یوسفی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے حصار میں یہ عشق دائرہ JF17BLOCK111
مجھے تو آزما، جہان سے جہاں
میری اڑان کو، نہیں کوئی گماں
نگاہ عقاب کی، جنوں ہے بےپناہ
ہے سر کئے گئے، یہ پربت آسماں
میرے حصار میں یہ عشق دائرہ
میرا یہ جوش دیکھ ،ہے یہ صدا
ایسی اڑان جو سانسیں روک دے ایسی پرواز جس پر نظر ٹہر جائے ۔ دل کی دھڑکنیں تھم جائیں جس کی گھن گھرج دشمن کے ہوش اڑادے ۔ جس کی سبک رفتاری ہر سو بجلیاں گرادے ۔اور کیوں نہ اڑیں ہوش کیوں نہ گریں بجلیاں یہ کسی معمولی جہاز کی نہیں بلکہ ہمارا مان ہماری شان جے ایف سیونٹین تھنڈر کی اڑان ہے۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک جہاز کی اڑان بھرتے تصویر زیر گردش ہے ۔ جس نے ہر طرف سنسنی پھیلادی ہے ۔ آخر ایسا بھی کیا خاص اس تصویر میں آخر دنیا جہان کے جہاز اڑانیں بھرتے ہیں ۔ تو آپ کو بتادیں کہ یہ اڑان جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری پروٹو ٹائپ ، سیریل نمبر "13000 کی ہے۔
اس سے پہلے ہم ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری "13000 کی بات کریں
بتاتی چلوں کہ
جے ایف 17 بلاک 3 پروٹو ٹائپ نے سیریل نمبر "3000” کے ساتھ ، دسمبر 2019 میں جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں پہلی بار آسمان میں اڑان بھری تھی
اب چلتے ہیں اس تصویر کی جانب جس نے ہر طرف ہنگامہ کردیا ہے جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کی اس تصویر پر نمبر لکھا ہے 30001 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب اس مخصوص سیریل نمبر والے طیارے کو عام لوگوں نے دیکھا اس کے پروں پر PL10 جنگی میزائیل نصب ہے ۔ یہاں بتاتی چلوں کہ PL10 beyond visual range جس کا مطلب ( نظر کی حد سے بھی آگے) کا جنگی میزائل ہے جو چین اپنے جدید ترین جے -20 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کے لیے استعمال کرتا ہے۔اس کا مطلب جے ایف سیونٹین تھنڈر کی صلاحیتیوں میں مزید اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے جے ایف سیونٹین تھنڈر PL5 سے لیس ہیں
مبصرین کے مطابق PL10 جنگی میزائیل سے لیس جے ایف سیونٹین تھنڈر ممکنہ طور پر PL10E کی export variation ہے جس نے سال 2018 میں ہونے والے چینی ائیر شو سے اپنی شروعات کی ۔ PL10E فورتھ جنریشن کا بہترین ائیر کامبیٹ میزائیل ہے۔ یہ دنیا کا جدید ترین میزائیل ہے جو
مبصرین کے مطابق PL10 جنگی میزائیل سے لیس جے ایف سیونٹین تھنڈر ممکنہ طور پر PL10E کی export variation ہے جس نے سال 2018 میں ہونے والے چینی ائیر شو سے اپنی شروعات کی ۔ PL10E فورتھ جنریشن کا بہترین ائیر کامبیٹ میزائیل ہے۔ یہ دنیا کا جدید ترین میزائیل ہے جو
US’AIM-9X کے مساوی ہےPL10 کے ماڈرن ڈیزائن اور دور حاضر کی بہترین ٹیکنالوجی کی بدولت کی بدولت ، کوئی طیارہ PL-10 کے وار سے نہیں بچ سکتا ہے۔ PL-10 کے ساتھ جے ایف سینونٹین تھنڈر کو اپنے تمام ہم عصروں پر فضائی برتری حاصل ہوگی جس کی زد میں کوئی طیارہ بچ نہیں سکتا جے ایف سیونٹین تھنڈر پر نہ صرف PL-10 میزائیل نصب ہے بلکہ دنیا کے جدید تریں KLJ-7A جیسےریڈار کے سہولت بھی حاصل ہے اس پروٹوٹائپ میں جدید ترین Avionics لگائی جائینگی جبکہ اس کا انجن بھی ہائی پرفارمنس ہوگا جبکہ جے ایف سیونٹین بلاک تھری میں دور جدید کے تقاضوں سے لیس انفرا ریڈ میزائل وارننگ سسٹم جس کا استعمال اور J10CJ-20 جیسے فائٹر طیارے کرتے ہیں بہت فخر کے ساتھ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جے ایف 17 بلاک 3 دنیا کے طاقتور ترین ہلکے لڑاکا طیاروں میں سے ایک ہوگا ،
یہ بھی پڑھیے:
لینڈ مافیا نے سمندر کو بھی نہیں چھوڑا مینگرووز خطرے میں|| فہمیدہ یوسفی
پاکستان کا سمندری نمک بہترین زرمبادلہ ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔ فہمیدہ یوسفی
کون ہیں ہم لوگ ،انسان ہیں یا درندے؟۔۔۔ فہمیدہ یوسفی
پیراگراف ڈبل کرکے لکھا گیا ہے. اس سے نقسان ہعگا آپکو، کیونکہ پڑھنے والے کو کوفت ہوتی ہے اور آئندہ آپکا لکھا آرٹیکل دوبارہ نہیں پڑھیگا.