دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہبازشریف کا جنگی بنیادوں پر ملک ویکسین فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں حکومت سنگین بدانتظامی سے قوم کو خطرے میں ڈال چکی ہے۔۔۔

شہبازشریف نے جنگی بنیادوں پر ملک ویکسین فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا

اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں حکومت سنگین بدانتظامی سے قوم کو خطرے میں ڈال چکی ہے۔۔۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ارکان پارلیمان سے ملاقات کی

اور گفتگو میں کہا کہ حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی نہ ہونے سے انتظامی اور حکومتی نظام مکمل طورپر مفلوج اور معطل ہو چکا ہے،

کورونا ویکسین کی خریداری اور شہریوں کوبروقت فراہمی ہوتی تو اس ہلاکت خیز وائرس کوپھیلنے سے روکا جاسکتا تھا

حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے، قائد حزب اختلاف کے مطابق عمران نیازی اپنے لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے

تیاری کرتے تو آج اموات کی تعداد روزانہ 200 تک نہ پہنچتی

افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس وقت بھی حکومت درپیش حالات کے مطابق اقدامات نہیں کر رہی

ملاقات میں پارٹی رہنماوں اور ارکان پارلیمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔۔۔

About The Author