دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان :3 مئی سے 40سے 49 سال کے عمرکے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی

پی آئی اے کی پرواز پی کے 6852 کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی ہیں جبکہ تین بوئنگ طیاروں کے ذریعے مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ تین مئی سے 40سے 49 سال کے عمرکے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ویکسین رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئی ہے جو حوصلہ افزا ہے ،دوسرے روز بھی ایک لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی،

ادھر قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ 

پی آئی اے کی پرواز پی کے 6852 کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی ہیں جبکہ تین بوئنگ طیاروں کے ذریعے مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی طیارے حکومت اور وزارت صحت کی ایما پر فرائض سر انجام دیں گے۔ پی آئی اے کے دیگر دو طیارے بھی آج کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا لہر میں شدت کے پیش نظر پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیاحت پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا اور کہا عید کی چھٹیوں میں تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کی ہدایات کے پیش نظر نئی گائیڈلائنز جاری کردی گئی ، وزارت داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف ، شب قدر، جمعہ اورنماز عید میں ایس اوپیزپرعمل کیاجائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ 8مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور یہ پابندی عید کی چھٹیوں میں بھی لاگو رہے گی،مری، گلیات ،سوات ، کلام ، ساحل اور ناردرن ایریاز بند رہیں گے جبکہ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند ہوں گے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ عیدکی چھٹیوں میں بند رہے گی جبکہ شاپنگ مالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔

گائیڈ لائنز  میں کہا گیا کہ پابندی میں گلگت بلتستان میں رہنے والوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی تاہم عید کےدنوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

 

About The Author