دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری کے بیک ڈور رابطے کام کر گئے

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کر دی

آصف علی زرداری کے بیک ڈور رابطے کام کر گئے

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کر دی

ذرائع کے مطابق لیگی رہنماوں نے مخالفت نہیں کی۔۔۔

پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی کیلئے آصف زرداری کے بیک ڈور رابطوں پر مولانا فضل الرحمان نے دیگر جماعتوں سے رابطے کئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے پی ڈی ایم قائدین کو آصف علی زرداری کے پیغام پر اعتماد میں لیا

اور کہا کہ پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہے

تاہم پیپلزپارٹی کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے

اور وہ یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے، ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی کھل کر

مخالفت نہیں کی، مسلم لیگ ن نے پہلے انکار کیا بعد میں شہباز شریف کی مداخلت پر رضامندی ظاہر کر دی، شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ

پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوگی،

محمود خاں اچکزئی، اختر مینگل، بی این پی بزنجو نے بھی آمادگی ظاہر کر دی

جبکہ اویس نورانی اور پروفیسر ساجد میر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کو پیپلز پارٹی پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔۔

About The Author