دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انقرہ میں معزور کتوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ

عالمی وبا کے دوران آوارہ جانوروں کو گود لینے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مضافات میں سیکڑوں آوارہ اور معزور کتوں کے لیے ایک پناہ گاہ بنائی گئی ہے

جو ان جانوروں کو زندگی جینے کا دوسرا موقع فراہم کر رہی ہے۔

پیٹیلیکوئے کے معنی ’کتوں کا گاؤں‘ ہے جسے ایک فلاحی تنظیم چلا رہی ہے جو 650 پلوں پر مشتمل ہے۔ انقرہ میں قائم معزور کتوں کے گاؤں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ

یہ گاؤں صرف ان کی پناہ گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں ان کو قدرتی ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ امرے کپن اس منصوبے کے شریک بانی ہیں۔

ان کے مطابق 100 میں سے صرف ایک جانور کو یہاں لایا جاتا ہے تاکہ انہیں بھی زندگی گزارنے کا دوسرا موقع مل سکے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے یہ کام مشکل ہو گیا ہے کیونکہ عطیہ دینے والے بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

عالمی وبا کے دوران آوارہ جانوروں کو گود لینے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے

کیونکہ لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران اکیلا پن دور کرنے کے لیے ساتھیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

About The Author