دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیاحت پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا

گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ 8مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور یہ پابندی عید کی چھٹیوں میں بھی لاگو رہے گی،مری، گلیات ،سوات ، کلام ، ساحل اور ناردرن ایریاز بند رہیں گے جبکہ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند ہوں گے۔

اسلام آباد : کورونا لہر میں شدت کے پیش نظر پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیاحت پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا اور کہا عید کی چھٹیوں میں تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کی ہدایات کے پیش نظر نئی گائیڈلائنز جاری کردی گئی ، وزارت داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف ، شب قدر، جمعہ اورنماز عید میں ایس اوپیزپرعمل کیاجائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ 8مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور یہ پابندی عید کی چھٹیوں میں بھی لاگو رہے گی،مری، گلیات ،سوات ، کلام ، ساحل اور ناردرن ایریاز بند رہیں گے جبکہ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند ہوں گے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ عیدکی چھٹیوں میں بند رہے گی جبکہ شاپنگ مالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔

گائیڈ لائنز  میں کہا گیا کہ پابندی میں گلگت بلتستان میں رہنے والوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی تاہم عید کےدنوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

About The Author