دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں کو مسجدالحرام نہ لانےکی ہدایت

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ گاڑیوں سے مسجد الحرام کے آس پاس کے علاقے میں بھی جانا منع ہے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو نماز یا عمرہ کیلئے مسجدالحرام نہ لانےکی ہدایت کی ہے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ گاڑیوں سے مسجد الحرام کے آس پاس کے علاقے میں بھی جانا منع ہے۔

عمرہ، نماز کے اجازت نامے 18 سے 70 برس تک والے افراد کو جاری کیے جا رہے ہیں۔

اجازت نامے ان افراد کو بھی جاری ہوں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد بھی اجازت نامے کے اہل ہوں گے۔

About The Author