انڈیا کرونا کی وباء سے شدید متاثر ہے جہاں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں
لیکن اس صورتحال میں مسلمان شہری ہندوؤں کی مدد کرنے کے لیے صف اول پر کھڑے ہیں۔ یہ وہی مسلمان ہیں
جو کئی دہائیوں سے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مظالم کا شکار تھے تاہم اب وہ مذہب یا فرقے سے قطع نظر پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انڈیا کو کرونا کی وباء سے متعلق بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملک میں یومیہ ہزاروں افراد وباء کے باعث ابدی نیند سو رہے ہیں
جبکہ مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک مسلمان مفتی محمد سہروردی نے 5 سال قبل ’رحمان ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ‘ قائم کیا تھا۔
اس ٹرسٹ کے ذریعے کرونا کی وباء کے مریضوں کو اب تک کم از کم 300 آکسیجن سلینڈرز فراہم کیے جاچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس