دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع

کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن دہلی میں میڈیکل آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے

انڈین دارالحکومت نئی دلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کا کہنا ہے کہ

دلی میں لاک ڈاؤن کو کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید ایک ہفتے کے لیے توسیع دی جا رہی ہے۔

ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب میں کیجری وال کا کہنا تھا کہ

وائرس نے دلی میں افراتفری مچائی ہوئی ہے۔

ان کے مطابق کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے

لیکن دہلی میں میڈیکل آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

کرونا کی حالیہ وبا کے دوران انڈیا بھر میں اسپتال آکسیجن کی قلت کی شکایات کر رہےہیں۔

About The Author