نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا کی وباء ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچ گئی

کرونا کی وباء کے باعث’ماؤنٹ ایورسٹ‘کو بھی بند کردیا گیا تھا جسے مارچ 2021 میں کوہ پیماؤں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔

نیا بھر میں نظام زندگی کو درہم برہم کردینے اور لاکھوں جانیں چھین لینے والی کرونا کی وباء اب دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ تک پہنچ گئی ہے۔

کرونا کی وباء کے باعث دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ کو بھی بند کردیا گیا تھا

جسے مارچ 2021 میں کوہ پیماؤں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔

اس مقام کو کوہ پیماؤں کے لیے کھولتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کا بھی اطلاق کیا گیا تھا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں واقع سویک اسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر پراتویا پانڈے نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ’بیس کیمپ کے حکام نے کوہ پیماؤں کو کرونا کی وباء سے

بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کروانے کی کوشش کی تھی۔

ہم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کوہ پیماؤں اور عملے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی تھی۔‘

About The Author