دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پہلی ایشیائی خاتون کو بہترین ہدایتکارہ کا آسکر ایوارڈ

نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم سمیت 6 آسکر ایوارڈز جیت لیے۔

ہالی ووڈ کے ستاروں سے چمکتی آسکر ایوارڈز کی شام لاس اینجلس میں منعقد کی گئی۔

چینی نژاد کلوئی ژاؤ پہلی ایشیائی خاتون بن گئی ہیں

جنہوں نے بہترین ہدایتکارہ کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی شام

نومیڈ لینڈ کے نام رہی۔93ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نومیڈ لینڈ نے

بہترین فلم سمیت 6 ایوارڈز جیت لیے۔

چینی نژاد کلوئی ژاؤ فلم نومیڈ لینڈ کے لیے بہترین ہدایتکارہ کا

ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئی ہیں۔

یہ اعزاز 11 سال پہلے ایک خاتون کو دیا گیا تھا۔

About The Author