نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان:وزیراعظم عمران خان نے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین سے بات کرکے ایگری کلچرل کو سی پیک میں لے آئے ہیں،  ایگری کلچر میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ریسرچ انسٹی ٹیوشن کو بہتر بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا۔

ملتان میں کسان کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے اجراء سے ماڈرن ایگری کلچرل کی طرف جا رہے ہیں، خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدام کیے، ہمارے دور میں کسانوں کو 500 ارب روپے اضافی ملے، دو سالوں میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے، فصلوں کی قیمتیں گرنے پر  بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے، جتنا کسان مضبوط ہوگا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب فصل خراب ہوتی ہے تو کسان کے حالات خراب ہوتے ہیں، پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہو جاتی ہے، دو ڈیم بنا رہے ہیں جس سے کسانوں کو اضافی پانی ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین سے بات کرکے ایگری کلچرل کو سی پیک میں لے آئے ہیں،  ایگری کلچر میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ریسرچ انسٹی ٹیوشن کو بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان 5000  سال قدیم موئن جو دڑو کے طریقے استعمال کر رہے ہیں، ہم انہیں جدید ٹیکالوجی کی طرف لیکر جائیں گے، ٹیکنالوجی کی طرف جانے سے کرپشن نیچے آتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دو سال میں تبدیلی نظر آئے گی،  پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، ہم 25کروڑ ڈالر دودھ اور  چیز کی ایکسپورٹ سے کما سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

About The Author