دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والا گرفتار

اب تک 35 مختلف خواتین سے دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے

خواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والا گرفتار

ٹوکیو: جاپان میں خواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے علاقے کنسائی میں میں پولیس نے 39 سالہ تکاشی میاگوا نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو اب تک 35 مختلف خواتین سے دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خواتین سے دوستی کر کے ان سے ایک سال کے دوران مختلف تاریخوں میں اپنی سالگرہ کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے۔

ملزم تکاشی میاگوا کی اصل میں تاریخ پیدائش 13 نومبر ہے تاہم وہ خواتین کو اپنی سالگرہ کی مختلف تاریخوں کا بتا کر ان سے تحفے بٹورتا رہا۔

ملزم نے اپنی ایک 47 سالہ خاتون دوست کو اپنی سالگرہ کی تاریخ 22 فروری بتائی جبکہ 40 سالہ دوست کو جولائی اور ایک اور 35 سالہ گرل فرینڈ کو اپریل میں اپنی سالگرہ کا بتایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب تک 35 ایسی خواتین سامنے آ چکی ہیں جن سے ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے جبکہ مزید متاثرہ خواتین کے سامنے آنے کی توقع ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author