دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لال بیگ کی وجہ سے 18 گھر تبدیل کرنے کے بعد طلاق

حالات سے تنگ آکر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا  کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بیوی کے لال بیگ سے ڈرنے کی

وجہ سے جوڑے نے 3 سالوں میں 18 گھر  تبدیل کیے لیکن پھر تنگ آکر شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خاتون خانہ لال بیگوں سے انتہائی حد تک خوف ذدہ رہتی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس جوڑے کو 18 گھر تبدیل کرنے پڑے ہیں۔

اہلیہ کے اس خوف کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

جس کے بعد شوہر نے تنگ آکر اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author