نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ: شہریوں کو 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک کی سیاحت پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے

امریکہ: شہریوں کو 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ

واشنگٹن:

امریکہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک کی سیاحت پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے۔

امریکہ، بیرون ملک سفر کے خواہش مند اپنے شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ کی انٹر نیٹ سائٹ کے معلومات عامہ صفحے پر دی جانے والی وارننگوں کو مستقل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

معلومات عامہ کے صفحے پر آج 100 سے زائد ممالک کو چوتھے درجے پر لا کر امریکہ نے اپنے شہریوں کو دنیا کے 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کرنے کی تنبیہ جاری کی ہے۔

اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے تازہ معلومات ، بیماریوں کے سدباب مرکز CDC کی طرف سے وبا کے بارے میں فراہم کردہ جائزوں کے مطابق ترتیب دی جاتی ہیں۔

About The Author