دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسجد الحرام: خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر وائرل

خاتون سیکیورٹی اہلکار خانہ کعبہ کے طواف کو منظم کرنے میں حصہ لے رہی ہیں۔

مسجد الحرام: خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر وائرل
ریاض:

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج و عمرہ سیکیورٹی فورس میں شامل خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

خاتون سیکیورٹی اہلکار خانہ کعبہ کے طواف کو منظم کرنے میں حصہ لے رہی ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر خاتون

سیکیورٹی اہلکار کی تصویر جاری کی جو ریکارڈ وقت میں وائرل ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی

تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون سیکیورٹی اہلکار عمرہ زائرین سے خانہ کعبہ کے طواف کے

دوران حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرا رہی ہیں۔
خلیجی اخبار کے مطابق صارفین نے عمرہ زائرین کی سلامتی اور مسجد الحرام کے تحفظ کے انتظامات

میں خواتین کی شرکت پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

About The Author