جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے، عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔

آج سے ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے، عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل کافی سست روی کا شکار ہے۔ ملک میں ویکسی نیشن کے آغاز کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 20 لاکھ افراد کو بھی ویکسین نہیں لگائی جاسکی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:کورونا: وبا کو شکست دینے والے افراد کیلیلے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہے، تحقیق

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author