دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا

اطلاعات ہیں کہ شیڈول میں مذاکرات کی کامیابی کے سبب تبدیلی کی گئی۔ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے متعلق قرار نجی بزنس کے طور پر ایوان میں پیش کی جائے گی۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسدقیصر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ  کہ شیڈول میں مذاکرات کی کامیابی کے سبب تبدیلی کی گئی۔ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے متعلق قرار نجی بزنس کے طور پر ایوان میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج منگل قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے آج ایوان کو مذاکرات بارے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

ایک وڈیو بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے معاملات درمیان طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج  فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرے گی۔

مقدمات ختم کیے جائیں گے اورجن کے نام شیڈول فور میں ہیں انہیں نکالا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ تفصیلی بیان آج شام یا کل دوپہر پریس کانفرنس میں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

About The Author